کورنگی روڈ-کالا پل اور ملحقہ گلیوں میں تجاوزات مسمار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن عملے نے کورنگی روڈ‘ کالا پل اور ملحقہ گلیوں میں آپریشن کرکے تجاوزات مسمار کردیں۔ سی ای او رانا کاشف شہزاد کی ہدایت پر عملے نے کورنگی روڈ سے متصل کالا پل‘ ہزارہ کالونی اور جمہوریہ کالونی میں آپریشن کیا۔مختلف ہوٹلوں اور دکانوں کے سامنے اضافی تعمیرات کو ڈھادیا گیا۔ مرکزی سڑک پر بنی آٹو پارٹس مارکیٹ کی دکانوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، جب کہ ٹریک میں حائل ہونے والی تمام رکاوٹیں مکمل طور پر صاف کر دی گئیں۔ ممکنہ مزاحمت سے نمٹنے کیلئے پولیس بھی موجود تھی۔ترجمان سی بی سی کے مطابق اگلے مرحلے میں پنجاب کالونی‘ دہلی کالونی جبکہ بدر کمرشل پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن عمل میں لایا جائے گا ۔

Comments (0)
Add Comment