اذہان ہلاکت کیس میں کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کی عدالت نےکے الیکٹرک کی غفلت کے باعث 8 سالہ اذہان کی ہلاکت سے متعلق کیس میں 5 دسمبر تک کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔ بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں اذہان کے والد خلیق الدین کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف1کروڑ 45لاکھ معاوضہ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ قبل ازیں بچے کے چچا توفیق الدین نے ایڈوکیٹ عثمان فاروق توسط سے کے الیکٹرک کے خلاف ایک کروڑ45لاکھ کے معاوضے سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 23اگست 2017کو ننھے بچے اذہان کو کرنٹ لگنے کے باعث ہلاکت کے بعد ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے خلاف ایف آئی آر کا مقدمہ داخل کیا گیا تھا جوکہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی ابھی تک زیر التواء ہے ۔اس معاملے میں کے الیکٹرک کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا ہے ، استدعا ہے کہ کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 45لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment