کراچی(پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے اعلان کیا ہے کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس کل 30نومبر بروز جمعہ 3بجے سہ پہر کراچی میں صدر عارف نظامی کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے، جس میں ملک بھر سے قائمہ کمیٹی کے اراکین شرکت کرینگے۔مرکزی سیکریٹریٹ منعقدہ اجلاس میں وسیع البنیاد و ہمہ گیر صحافتی ضابطہ اخلاق کے مسودے، وفاقی حکومت کی مجوزہ میڈیا پالیسی اور اشتہاراتی پالیسی کے حوالے سے ادارے کا نقطہ نظر، علاوہ ازیں سی پی این ای ہیلپ لائن، میڈیا اکیڈمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق صحافتی آگاہی پروگرام سمیت مختلف امور پر غور اور فیصلے کئے جائیں گے۔