لاہور(امت نیوز)اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف نےمولانا نذرالرحمان کےنام خط میں تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب کی وفات پرجنازےمیں شرکت نہ کرسکنےپرمعذرت کی ہے۔انہوں نےخط میں لکھاکہ مولاناحاجی عبدالوہاب کی رحلت پوری امت کےلئےایک نہایت شفیق سرپرست کی جدائی کاباعث ہے،کیونکہ وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک پرکاربندرہنےوالےبزرگ تھے۔