اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد کے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کل سماعت کے لیے مقررکردیا۔ سپریم کورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے پہلے ہی بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور جائیداد والے کیس کو جمعہ کو سماعت کیلئے مقرر کر رکھا ہے اور اس کیلئے وزیرا عظم کی بہن کو نوٹس جاری کیے گئے تھے ۔دیگر فریقوں کو بھی نوٹس جاری کیے گئے تھے ۔عدالت سے جاری ہونے والی کازلسٹ میں کل 30 نومبرجمعہ کو چیف جسٹس بنچ میں مذکورہ مقدمہ سماعت کے لیے مقررکیاگیاہے ۔ڈی جی ایف آئی اے ،چیئرمین ایف بی آرکونوٹس جاری کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل پاکستان ،چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلزکوبھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔