اسلام آباد(امت نیوز)سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت کی وجہ سے سارک سمٹ کئی بار ملتوی ہوئی، ابھی تعلقات کی بحالی بارے کہنا قبل از وقت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی الیکشن میں پوزیشن کافی کمزور ہے، الیکشن تک بھارت کچھ بھی کر سکتا ہے، بھارت میں نئی حکومت کے بعد صورتحال کا اندازہ ہوگا، ابھی تعلقات بارے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔