اسلام آباد (نمائندہ امت) ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال سپراکی عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرسے موبائیل چھیننے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں معروف اینکر ڈاکٹرشاہد مسعودکی طرف سے دی گئی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کرتے ہوئے ڈاکٹرشاہدمسعودکی گرفتاری کی ہدایت کردی۔