منی لانڈرنگ کیس میں مزید 7 جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اومنی گروپ کے سی ایف ا و اسلم مسعود نے مزید 7 جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے ایف آئی اے کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے 13 ارب 55 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ۔ یہ اکاؤنٹس نوشہرہ ،ہری پور ،گوجرانوالہ ،لاہور ،فیصل آباد اور کراچی کے نجی بینکوں میں کھولے گئے ۔جب کہ انہوں نے 80 حوالہ ایجنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment