کرتارپورمنصوبہ بارے دونوں ممالک کے شہریوں کاٹویٹرپردلچسپ ردعمل

اسلام آباد(نمائندہ امت)پا کستان کے کرتار پور راہداری کھولنے کے فیصلے کو دونوں ممالک کے شہر یوں کی جانب سے سرا ہا جا رہا ہے،کرتارپورراہداری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعدپاکستان اورسرحد پارسے لوگوں کا ٹوئٹر پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔ٹوئٹر پر متعدد صارفین نے پاکستان کی جانب سے اس قدم کو نہ صرف سراہا بلکہ پاک فوج اور وزیراعظم پاکستان کی کھل کر تعریف بھی کی اورخطے میں پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قراردیا۔

Comments (0)
Add Comment