منی لانڈرنگ کیس میں اویس پٹی کیخلاف بھی ثبوت مل گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے احکامات پرقائم جے آئی ٹی کومیگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما اویس مظفر ٹپی کے خلاف بھی ثبوت مل گئے۔ شواہد کے مطابق اویس ٹپی کو بیرون ملک پیسے منتقل کیے گئے اور رقم ایک اعلیٰ شخصیات کے اکاوئنٹ کے ذریعےموصول ہوئی۔ اسی طرح دیگر شخصیات نے جعلی اکائوئنٹ کے ذریعے رشوت سے وصول ہونے والی اربوں روپے کی رقوم بیرون ملک منتقل کیں۔جے آئی ٹی دستاویزات کی چھان بین کر رہی ہے۔ دریں اثنا جے آئی ٹی کو 1 ماہ سے زائد عرصے سے لاپتہ 2 وعدہ معاف گواہوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ دونوں کا تعلق مالیاتی اداروں سے ہے۔پولیس ابھی تک ان کا سراغ نہیں لگاسکی۔ جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ گواہوں کی عدم بازیابی سے کیس میں ملوث با اثر شخصیات کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ،جن میں آصف زرداری، فریال تالپور،انور مجید اور اویس مظفر ٹپی شامل ہیں، مختلف مالیاتی اداروں سمیت دیگر اداروں سے ملنے والے ریکارڈ کی چھان بین سے جے آئی ٹی کو مزید اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ آئندہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment