ڈیرہ مراد جمالی سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی ) ڈیرہ مرادجمالی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 22سالہ مغویہ پروین شاہ کو بازیاب کرکے ملزم اون خان اور اسکے والدآصف علی کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی تھانہ ڈیرہ مراد جمالی انسپکٹرشیراحمد نے فوری کاروائی کر کے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرلیا اورمبینہ ملزم کو والدسمیت گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ۔

Comments (0)
Add Comment