رکشے میں ہیروئن سپلائی کرنے والا جوڑا گرفتار-بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وومن پولیس ویسٹ زون نے عائشہ منزل پررکشہ میں ہیروئن سپلائی کرنے والے جوڑے کو گرفتار کر لیا۔فیڈرل بی ایریا میں خفیہ اطلاع پر پکڑی گئی ملزمہ پاغندہ اور اس کے شوہر ایوب سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کا آبائی تعلق پشاور اور وہ سہراب گوٹھ افغان کیمپ کے رہائشی ہیں۔ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ وہ طویل عرصے سے منشیات سپلائی کر رہے ہیں، خاتون مسافر کے انداز میں رکشہ میں سوار ہوا کرتی تھی، جس کے باعث کبھی پولیس نے چیک نہیں کیا۔ملزمان کے خلاف ایس ایچ او وومن تھانہ عظمیٰ خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے، ارم امجد کو تفتیشی افسر مقرر کردیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment