کراچی(بزنس رپورٹر)ایس ایس جی سی کی ٹیم نے گیس چوروں کے خلاف عثمان ٹیرس زہرہ آرکیڈ لیاری ، جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی مین مارکیٹ، کوئٹہ اور اس کے اطراف میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد کنکشنز منقطع کردیے۔ ہیوی جنریٹر و دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔2 ملزمان نیک محمد جمالی اور صاحب نوناری کے خلاف ٹھل تھانے میں رپورٹ جمع کرادی گئی۔