پیپلز یوتھ نے یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل کرلیں- جاوید لغاری

کراچی (پ ر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں پیپلز پارٹی یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور اسے کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی دفتر میں پیپلز یوتھ کے ترجمان تیمور علی مہر اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے کارکنان سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ جاوید نایاب لغاری نے کارکنوں سے ملاقاتیں میں یوم تاسیس کی تیاریوں پر بات چیت کی اور خصوصی ہدایات بھی جاری کی۔ ان کا کہنا تھا ہم اپنی پارٹی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔

Comments (0)
Add Comment