کراچی (پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ وزیر مذہبی امور نے تسلیم کیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک اہم ادارہ ہے جو ریاست کے دینی دیکھ بھال کرتا ہے اور حکومت کو مفید مشورے دیتا ہے اور یہ کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومتوں نے کونسل کی سفارشات کو دوخور اعتنا نہیں سمجھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ حکومت اس کا ازالہ کرنے کے لئے کیا عملی اقدامات کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر مذہبی امور نے بجا طور پر فرمایا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی جو قابل عمل سفارشات پر فوری عملدرآمد ہونا چاہئے۔