کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل لانے والے 4ٹرک قبضے میں لے کر 4ملزمان کو حراست میں لےلیاگیا ۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر یونیورسٹی روڈ پر ناکہ لگا کر اسنیپ چیکنگ شروع کی اس دوران 4مشتبہ ٹرکوں کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے ڈھائی ہزار لیٹراسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد ہو ا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ایرانی ڈیزل کوئٹہ سے اسمگل کر کے کراچی کے علاقے سکھن پہنچا رہے تھے جہاں ایک خفیہ ڈپو قائم ہے ،ایس ایس پی نے کہا کہ ڈیزل اور ٹرکوں سمیت ملزمان کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیاہے ۔