کراچی(اسٹاف رپورٹر)میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پاکستانی حدود سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 3 لانچوں کو قبضے میں لے لیا۔ گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،جس نے فشریز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔