اسلام آباد(امت نیوز ) کنونشن سینٹرمیں خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کو دیسی مرغیاں فراہم کریں گے،خواتین کودیسی انڈے اور چوزے دیں گے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے گئے ۔ایک صارف نے کہا کہ مرغیوں کا فارم کھولوں گاجس میں ہزاروں مرغیاں ہوں گی جولاکھوں انڈے دیں گی۔