اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کنونشن سینٹرمیں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کی دلچسپ گفتگو سے ہال قہقہوں سے گونج اٹھا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسی نے مجھ سے پوچھا آپ کو وزیر اعظم بنے 100 روز ہو گئے ہیں آپ کو کیا فرق نظر آیا تو میں نے اس کو بتایا کہ جب گھر پر ٹی وی دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور میں ٹی وی دیکھ رہا ہوتا ہوں اورکوئی ظلم دیکھتا ہوں تو مجھے ایک دم غصہ آتا ہے اور میں کہتا ہوں دیکھو کیا ظلم ہو رہا ہے تو بشریٰ بیگم جو ساتھ ہوتی ہیں وہ کہتی ہیں آپ وزیر اعظم ہیں ۔ اس بات پر ہال میں بیٹھے تمام شرکاء نے قہقے لگائے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اتنی دیر ہو گئی ہے 22سال اپوزیشن میں رہے مجھے ابھی تک بتانا پڑتا ہے کہ میں وزیر اعظم ہو ں ۔ میں ایک دم ٹیلیفون اٹھاتا ہوں اور کسی کو کچھ کہہ دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ 100روز کا اصل کریڈٹ بشریٰ بیگم کو جاتا ہے ۔ 100روز میں صرف ایک ہفتے کی چھٹی کی اس لئے اصل میں انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کہ کتنی مشکل گھریلو زندگی رہی ہے۔