عابد میرٹھ کباب کا مالک دوست سمیت اغوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بہادرآباد کے علاقے کارساز کے قریب عابد میرٹھ کباب کے مالک خرم اور اس کے دوست بشیر کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ، امت سے بات کرتے ہوئے خرم کے بھائی کامل نے بتایا کہ عابد میرٹھ کباب پر انکے بھائی اپنے دوست کے ساتھ بات چیت کررہے تھے کہ اسی دوران ایک کرولا کار آکر رکی اور کچھ ہی منٹ بعد ایک ویگو گاڑی نمبر KF-8884 آئی جس میں تین سے چار افراد سوار تھے ،انہوں نے اپنے چہروں پر رومال باندھے ہوئے تھے۔ انہوں نے اسلحے کے زور پر میرے بھائی خرم اور انکے دوست بشیر کو پکڑ کر گاڑی میں ڈالا۔مجھ سمیت دیگر لوگ جیسے ہی آگے بڑھے تو مسلح افرادنے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور موقع سے فرار ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے میں کردی گئی ہے ، واقعہ کا رات گئے تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

Comments (0)
Add Comment