ملعونہ آسیہ کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ میں ملعونہ آسیہ کیس میں لاہور کے شہری نے نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے جس میں درخواست گزار عبدالغفار خان نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محمود اے شیخ کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ آسیہ ملعونہ کے حوالے سے استغاثہ نے اپناکیس ثابت کر دیا تھا۔ملعونہ نے بھی اقرار جرم کیا تھا۔ملعونہ کا نام نہ صرف ای سی ایل پر ڈالا جائے بلکہ عدالت ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزاکوبھی بحال کرے ۔حکومت کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ عام لوگوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئےاقدامات کرے ۔درخواست گزار نے اپنی اپیل میں مزید کہا کہ ملعونہ نے اپنے دفاع میں کسی گواہ کو بھی پیش نہیں کیا۔ہائی کورٹ نے بھی ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ملعونہ کے اقرار جرم کے بعداس کی سزاکوختم کیا جانا آئین و قانون کے مطابق نہیں ، اس لئے عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی اور ماتحت عدالت کا فیصلہ بحال کرے ۔چونکہ ملزمہ کے ساتھ کسی کا کوئی پرانا تنازع نہیں اس لئےاس کو کیسے کسی جرم میں پھنسایا جا سکتا ہے۔استغاثہ نے براہ راست شواہد سے اپنا کیس ثابت کیا۔

Comments (0)
Add Comment