کرنٹ – جلنے سے بچانے والا پاکستانی لباس متعارف

کراچی (اسٹاف رپورٹر )دفاعی نمائش میں پاکستانی کمپنی کا تیارکردہ ایسا لباس متعارف کرایا گیا جو کرنٹ اور جلنےسے محفوظ رکھے گا۔لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں صنعتی حادثات میں مرنے والوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔خصوصاً فیکٹریوں ا ورکارخانوں میں سالانہ درجنوں افراد کرنٹ لگنے سےجل کر ہلاک یا عمر بھر کے لیے معذور ہوجاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دفاعی نمائش میں پاکستانی کمپنی ایسکورٹ ایڈوانسڈ ٹیکسٹائل نے ایسا لباس تیار کیا ہے جو کرنٹ اور جلنے سے محفوظ رکھے گا۔اس کمپنی کے سی ای او شیر محمد نے بتایا کہ لباس ایسے کپڑے سے تیار کیا جاتا ہے، جو کرنٹ کے خلاف مزاحمت کرکے جسم کو جلنے سے محفوظ رکھتا ہے۔اس لباس میں سے ہوا کا گزر بآسانی ہوتا ہے اور اسے دھویا بھی جاسکتا ہے۔اس لباس کی قیمت 12 ہزار پاکستانی روپے کے قریب ہے، تاہم دستانے، موزے اور ہیلمٹ کی قیمت اس کے علاوہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment