اسلام آباد(امت نیوز) پشاور زلمی اور ذلمی فاونڈیشن کے زیراہتمام پہلی زلمی مدرسہ لیگ کا کامیاب انعقاد خیبر پختونخوا میں ہوا تھا اس لیگ کاچرچہ دنیا بھر کے میڈیا میں ہوا اور مدارس کے طلباءکو جہاں پہلی مرتبہ مین اسٹریم اور کھیلوں کے مقابلے میں سامنے آنے کا موقع ملا تھا وہیں پاکستان کا امیج دنیا بھر میں مثبت انداز میں اجاگر ہوا۔ زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کی جانب سے زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد چار سے چھ دسمبر تک بلوچستان میں کیا جائےگا۔ ایونٹ کے تمام میچز بولان کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے جائیں گے اس ضمن میں اپنے پیغام میں پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد انہیں حوصلہ ملا کہ وہ دیگر صوبوں میں بھی اس مدارس لیگ کا انعقاد کریں اور انھیں امید ہے کہ خیبرپختونخوا کی طرح زلمی مدرسہ لیگ بلوچستان میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبہ کو مین اسٹریم میں لانا ان کا بنیادی مقصد ہے اور وہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بعد سندھ اور پنجاب میں بھی مدرسہ مدرسہ لیگ کا انعقاد کریں گے۔زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد میں تعاون پر جاوید آفریدی نے حکومت بلوچستان پاکستان حکومت اور کمانڈر آف سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭