لاہور(امت نیوز) وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو فری ہینڈ دے دیا جب کہ پی سی بی کے معاملات میں ایک بار بھی مداخلت کی ضرورت محسوس نہیں کی۔وزیراعظم اور پی سی بی کے چیف پیٹرن عمران خان دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا نام اورکھیل کی باریکیوں کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں، انھوں نے گورننگ بورڈ میں ائی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کو نامزد کیا جو پی سی بی کی کمان سنبھال چکے ہیں، ابھی تک بہت بڑی تبدیلی تو دیکھنے میں نہیں آئی لیکن بتدریج معاملات پر غور کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلیے کام ضرور ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق احسان مانی کو ذمہ داری سونپتے ہوئے عمران خان نے اپنے ویڑن پر بات ضرور کی تھی لیکن بعدازاں انتظامی امور اور تقرریوں کے معاملے میں انھوں نے کبھی فون پر بھی مداخلت کی ضرورت محسوس نہیں کی۔
٭٭٭٭٭