کھیل فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ڈاکٹر تنویر ظفر

اسلام آباد ۔(امت نیوز) راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد تنویر ظفر نے کہا ہے کہ کھیل فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر دنیا کے ہر کونے میں ملکی ترانہ اور سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کی شکل میں ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (ویمن ونگ) کی نائب عا ئشہ آرائیں، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل( ر ) غلام مرتضی شاہ اور چوہدری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment