نیپالی اسپنر سندیپ لیمی چن پر قسمت مہربان

میلبورن(امت نیوز) میلبورن سٹارز نے رواں سال شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے نیپالی لیگ سپنر سندیپ لیمی چن کی خدمات حاصل کر لیں۔ سندیپ ایسوسی ایٹ ملک کی طرف سے بی بی ای ایل کھیلنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کریں گے۔ وہ لیگ میں دو حصوں میں کلب کی طرف سے کھیلیں گے۔ معاہدے کے تحت وہ 10 دسمبر کو میلبورن سٹارز کو جوائن کریں گے۔وہ 5 جنوری سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو جوائن کریں گے
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment