نیویاریک (امت نیوز) کرپٹو کرنسی فراڈ میں عالمی نمبر ون باکسر فلائیڈ مے ویدے اور میوزک پروڈیوسر ڈی جے خالد کو بھاری جرمانہ کردیا۔سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے روبرو دونوں سیلبرٹریز اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے تاہم انہوں نے ایکسچینج کمیشن سے ڈیل کرلی۔دونوں سیلبرٹری پر الزام تھا کہ انہوں نے بٹ کوائن کی خریداری کے لیے اشتہاری مہم چلائی جس کے عوض انہوں نے بھاری معاوضہ لیا۔سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے مطابق فلائیڈ مے ویدے نے بٹ کوائن خریدنے کی مہم چلانے کے لیے سینٹرا ٹیک نامی کمپنی سے ایک لاکھ ڈالر اور ڈی جے خالد نے 50 ہزار ڈالر معاوضہ حاصل کیا۔دونوں شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ کے ذریعے لوگوں کو کرپٹو کرنسی خریدنے کی تشہیری مہم چلائی۔مے ویدر تین مختلف جعلی کمپنیوں سے 3 لاکھ ڈالر لی گئی رقم ظاہر کرنے میں ناکام رہے۔
٭٭٭٭٭