اسلام آباد (امت نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نشریاتی حقوق کے ٹینڈرز میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے 30 نومبر کے بجائے 7 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کچھ پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز بھی پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ، پی ایس ایل براڈ کاسٹنگ معاملات کے حوالے سے پیمرا قوانین میں تبدیلی چاہتا ہے اور پی ایس ایل براڈ کاسٹنگ کے لیے اسپورٹس چینل کی شرط ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔شرط ختم ہونے کی صورت میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز بھی پی ایس ایل دکھانے کے اہل ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں پیمرا کو خط تحریر کیا ہے جس کے جواب کا انتظار ہے، دوسری جانب پی سی بی ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔چند ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بڑی اسپورٹس پراپرٹی کمپنی سے سروے کرایا تھا، جس کے مطابق 3 سال کے لیے نشریاتی حقوق تقریباً 39 ملین ڈالرز میں فروخت ہونے چاہئیں۔ پاکستان کے لیے ٹی وی رائٹس ممکنہ طور پر 33 ملین ڈالرز اور بیرون ملک 6 ملین ڈالرز ہوسکتے ہیں
٭٭٭٭٭