بغداد (امت نیوز) عراقی شہرکرکوک میں واقع تاریخی بازار القیصریہ میں خوفناک سے 365 دکانیں اور 22 گودام خاکستر ہوگئے، ہیرے جواہرات، سونا چاندی، نقدی اور دیگرسامان جلنے سے 1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ بازار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاریخی بازارکو منظم منصوبے کے تحت آگ لگائی گئی۔ القیصریہ بازار 1805 میں عثمانیہ دور میں قائم کیا گیا تھا، جو تاریخی ورثہ اور کرکوک کی ثقافت و تہذیب کی علامت تھا۔