سابق وفاقی وزیر جام معشوق علی جام نواز علی میں سپرد خاک

شہداد پور/ جام نوازعلی(نمائندگان) سابق وفاقی وزیر جام معشوق علی خان کو سانگھڑ کے علاقے جام نواز علی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی میت جمعہ کی صبح ہوسٹن امریکہ سے کراچی پہنچی۔ جہاں سے ان کی میت کو جام نواز علی لایا گیا بروز جمعہ دن گیارہ بجے نماز جنازہ قاری محمد حسن درگاہ شریف پیر گوٹھ نے پڑھائی اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جام معشوق علی خان کی وفات کے سوگ میں جام نواز علی تحصیل کے کاروباری مراکز بند رہے جام معشوق علی خان کی میت کو ان کے آبائی قبرستان درگاہ شاہ محمد شاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment