سعودی شہزادے کی بیونس آئرس میں مودی سے ملاقات

بیونس آئرس (مانیٹرنگ ڈیسک) جی 20 سربراہی اجلاس میں دنیا بھر سے رکن ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں۔جمعہ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی بھی ارجنٹائن میں ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بھارت میں آئل ریفائنری لگانے اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی۔ جی 20سمٹ وہ پہلا بڑا عالمی ایونٹ ہے جس میں سعودی شہزاہ صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد شرکت کر ہے ہیں۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جی 20سربراہی اجلاس میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے بات کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment