کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 2 دوستوں کے اہلخانہ نے تاحال مقدمہ درج نہیں کرایا۔ ’’امت‘‘ کے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او قائد آباد معراج انوار نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع سے دونوں لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا اور ڈمپر نمبر Z-4663کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا تھا، جبکہ ’’امت‘‘ سے گفتگو میں لواحقین کا کہنا تھا کہ متوفیوں کی تدفین کے عمل کے بعد قانونی کارروائی کریں گے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مرنے والوں کے لواحقین تھانے آئیں گے تو مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔