ماسکو (امت نیوز ) روس نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ روس چینی قونصلیٹ پر حملہ کی سختی سے مذمت کرتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ماسکو میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران جب سینئر پاکستانی صحافی اشتیاق حمدانی نے برطانیہ کے دوہرے معیار کے متعلق یہ سوال اٹھایا کہ حربیار مری کی کالعدم بی ایل اے نے پاکستان میں چینی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ برطانیہ نے کالعد م بی ایل اے کے کمانڈر حربیار مری کو پناہ دے رکھی ہے ، اس پر روسی دفتر خارجہ کی ڈائر یکٹر اطلاعات ماریا ذاخا روانے کہا کہ روس کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت کرتاہے ، انہوں نے کہا کہ ایسے حملوں کا کسی بھی صورت میں کوئی جواز نہیں ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حربیار مری کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کے حوالے سے مزید معلومات دی جانی چاہئے تاکہ اس کیس کی مزید تحقیقات کی جاسکیں ۔