میڈیا مالکان تنخواہیں دیں ورنہ جیل جائیں گے-سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے میڈیا ہاؤسز کو ورکرز کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورکرز کو تنخواہیں ادا کریں یا جیل جانے کو تیار ہوجائیں جبکہ ڈیلی ٹائمز کے مالک شہریار تاثیر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ (پاس) کے صدر طیب بلوچ کی درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی اور تنخواہیں ادا نہ کرنے والے میڈیا ہاوسسز کو تنخواہیں ادا کرنے کی آخری مہلت دے دی اور کہا کہ ورکرز کو تنخواہیں ادا کریں یا جیل جانے کو تیار ہو جائیں۔عدالت نے سوال اٹھایا کہ جن ملازمین نے کام کیا ہے ان کو تنخواہیں نہیں ملیں بتائیں ان کا کیا قصور ہے، تنخواہ حاصل کرنا ورکرز کا حق ہے اور اس موقع پر نجی ٹی وی کیپٹل ٹی وی کے مالکان کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے 5 دسمبر تک مہلت دی ۔عدالت نے ڈیلی ٹائمز، نوائے وقت، دی نیشن، بول نیوز، سیون نیوز، اسٹار ایشیا، اور خبریں کو 15 دسمبر تک کی مہلت دی جبکہ اے آر وائی کو اپنے دو سابق ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

Comments (0)
Add Comment