فیس بک نےنفرت انگیز کلمات روکنے کافیچرتیارکرلیا

لندن(امت نیوز) فیس بک نےنفرت انگیز کلمات روکنے کافیچرتیارکرلیا۔برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق فیس بک کا نیا میوٹ (mute) فیچر اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے جس کی مدد سے صارفین کو سہولت ہوگی کہ وہ تبصروں میں ان جملوں اور الفاظ پر پابندی لگا سکیں جو جذبات مجروح کررہے ہوں یا اشتعال انگیزی کا باعث ہوں۔ صارفین کے لیے تبصروں میں لکھے گئے جملوں اور الفاظ پر پابندی لگانے کے لیے دائیں جانب میوٹ فیچر دستیاب ہوگا جہاں ban these words کا آپشن موجود ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment