تجاوزات کیخلاف فوری کارروائی کی جائے- انجمن تاجران ملیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ملیر نے ٹھیلوں پتھاروں کے خلاف متعلقہ اداروں میں شکایت درج کروادی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملیر قائد آباد کے اطراف گزشتہ دنوں آپریشن شروع کیا گیا۔ڈی ایم سی ملیر اور دیگر اداروں نے آپریشن چبوتروں اور دکانوں کے سائن بورڈ تک محدود رکھا،علاقہ مکینوں اور دیگر افراد کے احتجاج کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا۔ضلع ملیر کے دکانداروں نے درخواست میں لکھا کہ ملیر قائد آباد کے اطراف پتھاروں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پیدل سفر کرنا بھی دشوار ہے۔ضلع ملیر کے تاجروں نے درخواست میں لکھا کہ کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے کے بعد یہاں کچھ روز تک ٹھیلے پتھارے غائب تھے۔ تاہم دوبارہ سے مذکورہ مقام پر تجاوزات قائم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔درخواست میں ڈی ایم سی ملیر سمیت متعلقہ پولیس سے گزارش کی گئی کہ مذکورہ تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

Comments (0)
Add Comment