سندھ حکومت معذور وں کےکوٹے پر عملدرآمد یقینی بنائے-جاوید رئیس-مدیحہ صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید رئیس اور مدیحہ صدیقی نے کہا ہے کہ معذور افراد کو خود مختار بنانے کا قانون اور اس حوالے سے محکمہ ہونے کے باوجود اس قانون پر عملدرآمد میں سست روی تشویشناک ہے۔ پریس کلب میں صبا شکیل، انعم اصغر علی، شاہینہ، غلام نبی نظامی، شکیل خان اور شاکر خان اور دیگر معذور افراد کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے اپیل کی معذور افراد کو بااختیار بنا کر بجٹ میں ان کیلئے رقم مختص کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 3 دسمبر کو معذورافراد کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ان کی ایسوسی ایشن یکم دسمبر کو صفائی مہم، 2دسمبر کو ثقافتی تقریب اور 3دسمبر کو آگاہی سیمینار کا انعقاد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت میں ہمارا کوٹہ 5فیصد ہے، جس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے، اگر 2فیصد کوٹے پر عملدرآمد کیا جائے تو شکایات دور ہونگی۔

Comments (0)
Add Comment