رہائشی علاقوں کا کمرشل استعمال ختم کرنے کی رپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے رہائشی علاقوں کی اراضی کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کے احکامات پر عمل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر مئیر کراچی، پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورایس بی سی اے و دیگرکورہائشی علاقوں میں کمرشل استعمال کو ختم کرکے 15یوم میں رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کردی۔جمعے کو جسٹس عرفان سعادت خان کی سر براہی میں قائم 2رکنی بنچ نے سماعت کی ،سماعت کے موقع پر عدالت نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مئیر کراچی کو بلدیہ عظمی کراچی میں گریڈ 18 تک کے افسران کے تبادلے اور تقرری کا اختیار ہے۔ جمعے کو جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل2 رکنی بینچ نے بلدیہ عظمی کراچی کے افسر خالد ہاشمی کی جانب سے پوسٹنگ کے حصول کے لیے دائر آئینی درخواست پر پر فیصلہ سنایا۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں سی این جی اسٹیشن میں لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ(ایس ایس جی سی) نے رپورٹ میں جمع کرادی۔

Comments (0)
Add Comment