گورنر نے نجی اسکول کے طالبعلم پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا

کراچی (پ ر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نجی اسکول کے طالبعلم پر مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو فون کرکے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ جمعہ کو گورنر سندھ نے آئی جی سندھ پولیس کو ٹیلیفون کرکے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور کہاکہ اس قسم کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔ایسے واقعات کا تدارک کیا جائے۔گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ واقعہ کی شفاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور واقعہ میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔

Comments (0)
Add Comment