نئی دہلی (امت نیوز) کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کیلئے پاکستان آنے والی بھارتی وزیر اپنے ملک واپس پہنچ کر زہر اگلنے لگی، یونین وزیر خوراک ہرسمرت کور بادل نے نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا جاسوس قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں میٹھی میٹھی باتیں کرنے والی بھارت کی یونین وزیر برائے خوراک ہرسمرت کور بادل نوجوت اپنے ملک واپس پہنچتے ہی زہر اگلنے لگی ہیں۔ہرسمرت نے نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا ایجنٹ قرار دے دیا ۔ہرسمرت کور کا کہنا ہے کہ سدھو کو بھارت سے زیادہ پاکستان میں پیار ملتا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے انہیں الیکشن لڑنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ سمرت کور کہتی ہیں کہ کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کو اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔ اکستان سے واپسی پر اٹاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون وزیر نے سدھو کے تین دن پاکستان میں گز ارنے پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ وہ گوپال چاولہ کے ساتھ اپنی تصویر کا حساب دیں۔