پولیس کیخلاف احتجاج کرنے والے تحریک لبیک کے 4کارکن گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمشید کوارٹر پولیس نے اپنے رہنماؤں کی گرفتاری پر پولیس کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک لبیک کے 4کارکنان کو گرفتار کرلیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نمائش دھرنے کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے میں واقع یادگار فش کے قریب تحریک لبیک کے کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اوراپنےرہنماؤں کی گرفتاری پر پولیس کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرتے ہو ئے 4افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا ،ایس ایچ او رضوان پٹیل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نمائش پر ہونے والے پرتشدد مظاہرے میں شامل تھے اور ان کو شناخت کر کے گرفتاری کی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment