روپے کی قدر میں کمی تبدیلی کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔سعید غنی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر بلدیات سعید غنی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کل عمران خان نے تبدیلی کا افسانہ سنایا اور آج ڈالر پھر مہنگا ہوگیا، انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی گھٹتی قدر عمرانی دعوے بےنقاب کررہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں دوسری مرتبہ تاریخی کمی تبدیلی کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔عمران نیازی مرغیوں اور انڈوں کا راگ الاپ کر اپنی نااہلی کو چھپارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ لگ چکا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس سوائے جھوٹے دعوؤں اور الزام تراشیوں کے کوئی عملی پروگرام نہیں۔

Comments (0)
Add Comment