ٹوکیو(امت نیوز)وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کا سپریم کورٹ میں جواب دینے کا اعلان کیاہے،علیمہ نے کہا کہ والدنے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا، زندگی میں کبھی غلط طریقےسے پیسا کمانے کی کوشش نہیں کی۔وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کا سپریم کورٹ میں جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ٹوکیو میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ انہیں ان کے والد نے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا۔ رشوت لینا تو دورکبھی دی بھی نہیں۔علیمہ خان نے کہاکہ زندگی میں کبھی غلط طریقےسے پیسا کمانے کی کوشش نہیں کی۔عمران خان نے ہمیشہ پیسا جمع کرنے کی مخالفت کی ہے۔