کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے افغان صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی تحقیقات کے دوران افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں عام شہریوں کے مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق صوبہ ہلمند میں منگل کے دن امریکی فضائی حملے میں جو افراد مارے گئے ان میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔