ملازمہ سے زیادتی – قتل کرنیوالے 3 مجرموں کو قید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں ہوٹل مالکان سمیت 3 مجرموں کو عمر قید اور فی کس ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی ۔سماعت پر ریسٹورنٹ مالکان اشتیاق حسین‘ افتخارحسین اور ملازم تاج بخش کو پیش کیا گیا ۔ گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے طارق روڑ پر واقع چائنیز ریسٹورنٹ میں ملازمہ مائی بصری کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش سٹرک پر پھینک دی تھی –

Comments (0)
Add Comment