چینی کمپنی کا پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان

بیجنگ(امت نیوز) چینی کمپنی نے پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ دینے کااعلان کیا ہے۔ لنک شیورنیٹ ورک نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 2026 تک 272 سیٹلائٹ مدار میں بھیجے گی جو پوری دنیا کا احاطہ کرتے ہوئے مفت وائی فائی فراہم کرینگے۔ پہلا سیٹلائٹ لنک شیور ون اگلے سال روانہ کیا جائے گا۔کمپنی کاکہناہے کہ اس میں سیٹلائٹ ٹوسیٹلائٹ انٹرنیٹ رابطے ہونگے اور جوں ہی فون پر سیٹلائٹ کا خاکہ نمودار ہوگا تو سمجھ لیں آپ آن لائن ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں گوگل بھی گرم غباروں کے ذریعے ترقی پذیر ممالک میں وائی فائی سگنلز بھیجنے کاناکام تجربہ کرچکا ہے۔

Comments (0)
Add Comment