لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم میں صحافیوں کو شامل کرنے کیلئے بات کرونگا۔ پنجاب اسمبلی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کی پالیسی وضع کر دی ہے، انشاءاللہ وعدے پورے ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی محنت اور کوشش ضرور رنگ لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں صحافی کالونیاں بنائیں،نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم میں بھی صحافیوں کو شامل کرنے کیلئے بات کروں گا۔صدر پی ایف یو جے رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل جی ایم جمالی، صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس شہزاد حسین بٹ، جنرل سیکرٹری اشرف مجید، صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس حسن عباس، جنرل سیکرٹری عاجز جمالی، چیئرمین ایپنک اکرام بخاری، وائس چیئرمین نعیم مصطفیٰ اور لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری نے صحافیوں کے حوالے سے چودھری پرویز الٰہی کے اقدامات کو سراہا۔