تجاوزات کی اجازت دینے والوں کو کیا سزا ملے گی-شہری ایکشن کمیٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کی شہری ایکشن کمیٹی کے سربراہ سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران شہریوں ، تاجروں اور دکانداروں کو سزا مل رہی ہے ان کے کاروبار اور املاک تباہ کی جارہی ہیں، لیکن جن لوگوں نے ان تعمیرات کی اجازت اور انہیں تحفظ دیا تھا۔ان کو کیا سزا ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی متاثرین کے ساتھ ہے۔5دسمبر کو سوک سینٹر پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment