کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈکاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے تجاوزات کے نام پر لیز اور قانونی دکانوں کو بلڈوز کرنے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ لیز اور قانونی دکانوں کے تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔کھوڑی گارڈن میں لیز دکانوں کو مسمار کرنے پر میر کراچی استعفیٰ دیں۔انہوں نے کھوڑی گارڈن ،جونا مارکیٹ اور جوڑیا بازار کے دورے کے موقع پر کہا کہ شہر کی 6500 دکانیں تباہ کی جاچکی ہیں اور لاکھوں افراد کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا گیا ہے۔تاجروں کے نقصانات کی تلافی کی جائے ۔