’’لعنت ہے تمہارے سیکولرازم پر‘‘ خواجہ آصف بھارتی آرمی چیف پر برس پڑے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ لعنت ہو تمہارے سیکولر ازم پر ہو‘‘۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہناتھا کہ بھارتی معاشرہ ذات پات کے نظام میں جکڑا ہوا ہے جہاں گائے تو مقدس لیکن انسانوں کو زندہ جلادیا جاتا ہے۔ بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کے پیچھے کٹر انتہا پسند ہندو ذہنیت چھپی ہوئی ہے، جب کہ مقبوضہ کشمیر سے لےکر منی پور اور ناگا لینڈ تک ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment